لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ توہین آمیزکلمات پرمجھ سمیت تمام مسلمانوں کو دکھ ہوا ۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں مریم نواز نے بی جے پی ترجمان کی گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے لکھا کہ پارٹی رکن کی جانب سے توہین آمیز کلمات پر مجھ سمیت تمام مسلمانوں دکھ ہوا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ احساس سے عاری اورحدوں سے بڑھ جانے والے عبرت کا نشان بنتے ہیں، میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر بلند تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا۔