چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلیے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلیے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلیے چیف جسٹس سے مشاورت کی درخواست کو مسترد کر دیا ، عدالت نے ریمارکس دیے کہ عدالت پارلیمنٹ کو ہدایت نہیں دے سکتی ، یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے ۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد نہیں ہوا جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں آبزرویشن دی گئی تھی۔