اپنی عزت سنبھالو“۔ اعزاز سید نے آگے سے کہا کہ میں نے اپنی عزت سنبھالی ہوئی ہے ،، آپ اپنی سنبھالیں۔فائل فوٹو
اپنی عزت سنبھالو“۔ اعزاز سید نے آگے سے کہا کہ میں نے اپنی عزت سنبھالی ہوئی ہے ،، آپ اپنی سنبھالیں۔فائل فوٹو

” تم اپنے جنازے کی تیاری کرو“۔ ریتائرڈ جنرل کی صحافی کو دھمکی

اسلام آباد میں سابق فوجی افسران کی ایک تنظیم ” ویٹرنز آف پاکستان “ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کی تاہم جب سوالات کا مرحلہ آیا تو تنازع کھڑا ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے ، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق فوجی افسر ، سینئرصحافی اعزاز سید کو دھمکی دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” اپنے جنازے کی تیاری کرو“ ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اعزاز سید نے سوال کیا کہ ملک میں جوحالات ہیں ، جرنیلوں کو اپنی زمین واپس کرنی چاہیے ؟جس پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ آصف یاسین جواب دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” تم اپنے جنازے کا بندو بست کرو ، اپنی عزت سنبھالو“۔ اعزاز سید نے آگے سے کہا کہ میں نے اپنی عزت سنبھالی ہوئی ہے ،، آپ اپنی سنبھالیں ، صحافیوں کو سوال نہیں کرنے دیا گیا ، کیا جرنیلوں کو سیاست میں حصہ لینا چاہیے ؟

ریٹائرڈ جنرل آصف یاسین شرمندگی کے ساتھ دور جانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن صحافی کیمرہ لیے ان کے پیچھے جاتاہے اور سوال کرتاہے کہ ”آپ کے دورمیں اسامہ بن لادن کا واقعہ ہوا، آپ نے عہدے سے استعفیٰ کیوں نہیں دیا ، 2 مئی 2012 کو امریکہ نے آپریشن کیا آپ نے کیا کارروائی کی جبکہ آپ سیکریٹری دفاع تھے،ریٹائرڈ جنرل کے پاس ان سوالوں کا کوئی جواب نہ تھا۔