اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔فائل فوٹو
اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔فائل فوٹو

بورس جانسن کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام

لندن:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔ کنزرویٹیو پارٹی کی 1922 کمیٹی کے سربراہ گراہم بریڈی نے نتائج کا اعلان کیا  جس کے مطابق 359 میں سے 211  ارکان نے ان کے حق میں جبکہ  148 نے ان کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

بورس جانسن کے خلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ ہاؤس آف کامنز میں ہوئی ، اس دوران اراکین نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے ووٹ ڈالا۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اعتماد کا ووٹ جیت لیا اور تحریک ناکام ہوگئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے گراہم بریڈی کا کہنا تھا کہ  برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے انہیں  بورس جانسن کیخلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے لکھے خطوں کی حد درکار 15 فیصد تک پہنچ گئی ۔

دوسری جانب  لیڈر آف اسکاٹش کنزرویٹیو ڈگلس روز نے بورس جانسن کے خلاف ووٹ دینے کا اعلان کردیا تھا۔واضح رہے کہ، بورس جانسن کو عہدے سے ہٹانے کیلئے  180 کنرویٹو اراکین پارلیمنٹ کے ووٹ درکار تھے ۔