لاہور:فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی ایک روزہ دورےپر لاہور پہنچ گئی۔
فرانسیسی فٹبالر کرسٹن کریمبیوفٹبال ورلڈ کپ ٹرافی کے ہمراہ علامہ اقبال ائرپورٹ پر پہنچے تو پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان حاجرہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مشروب ساز ادارے کے حکام بھی موجود تھے۔
ٹرافی ایک دن پاکستان میں رہے گی اور اس دوران ایک ایونٹ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ہوگا جبکہ ایک پبلک ایونٹ ہوگا جس میں کنسرٹ کے دوران ٹرافی عام نمائش کیلئے رکھی جائے گی۔
قطر میں فٹبال کا عالمی میلہ 21 نومبر سے شروع ہورہا ہے جو 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔فٹبال ورلڈکپ کی ٹرافی کو 50 سے زیادہ ملکوں میں لے جایا جارہاہے۔ٹرافی آذر بائیجان سے لاہور پہنچی ہے اور اس کی اگلی منزل سعودی عرب ہے۔