ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کی تنخواہوں اور مراعات میں 10 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق مشکل معاشی حالات میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کیلیے خوشخبری سامنے آگئی۔ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اوراعلیٰ عدلیہ الاؤنس میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔

صدر مملکت نے یہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 205 کے تحت دی۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق چیف جسٹس ہائی کورٹ تنخواہ اور دیگرمراعات ملاکر مجموعی طورپر11 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کرتے ہیں جبکہ ہائی کورٹ کے دیگر ججز 10 لاکھ روپے سے زائد رقم لیتے ہیں۔