لاہورہائیکورٹ نے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ، سی سی پی او اورڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ معطل کردیا۔
لاہور ہائی کورٹ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ، سی سی پی او ، ڈی آئی جی آپریشنز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا۔لاہور کی سیشن کورٹ نے لانگ مارچ کے دوران وکلا پر تشدد کے معاملے پر رانا ثناءاللہ اور پولیس افسران پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔
کانسٹیبل محمد اسلم نے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ لاہور سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے اس لیے کورٹ فیصلہ کالعدم قراردیا جائے۔