کستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامرلیاقت حسین کی میت کے حوالےسے پولیس نے واضح کر دیا کہ میت ورثا کے حوالے نہیں کی جائے گی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کے ورثا کو قانونی طریقہ کار بتا دیا گیا ہے ، ورثا قانونی طریقے پرعمل کر کے ہی میت وصول کر سکتے ہیں ،عامرلیاقت کے ورثا پوسٹ مارٹم کے بغیر تدفین کیلیے عدالت سے رجوع کریں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے عامرلیاقت کے پوسٹمارٹم نہ کرانے سے متعلق حلف نامہ وصول کرنے سے بھی انکار کردیاگیا ہے ۔
پولیس اور مرحوم کے ورثا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا تھا کہ بیان حلفی کے بعد لاش کا پوسٹمارٹم نہیں کیا جائے گا مگر بعد ازاں اعلیٰ پولیس افسرنے کال کرکے ہدایت کی کہ پوسٹمارٹم رکوانے کو عدالتی حکم سے مشروط کیا جائے جس کے بعد پولیس نے ورثا کی جانب سے بیان حلفی لینے سے انکارکردیا۔