تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو
تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے تک لوٖڈ شیڈنگ

کراچی:ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ کراچی کے مختلف علاقوں میں 6 سے 18 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اندرون سندھ مختلف شہروں میں بھی گھنٹوں بجلی غائب ہونے سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،کوئٹہ میں 8 سے 10 گھنٹے بجلی غائب رہنے لگی ہے جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔

ادھر لاہور کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 7سے 9گھنٹے تک ہو گیا ہے جبکہ لیسکو نے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ساڑھے 3گھنٹے تک لانے کا دعویٰ کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ بھی دی گئی، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔