عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا بیرونی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔فائل فوٹو
عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا بیرونی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔فائل فوٹو

پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم

عامر لیاقت کی تدفین اور نماز جنازہ کا معاملہ پھرالجھ گیا، عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرنے کا کہہ دیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پولیس سرجن کی رپورٹ کی روشنی میں پوسٹ مارٹم سے متعلق فیصلہ ہوگا۔وکیل اہلخانہ کا کہنا ہے کہ عدالت نے پولیس سرجن کو میت کا بیرونی جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

عدالتی احکامات کے بعد پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ چھیپا سرد خانے پہنچ گئی ہیں، جبکہ مجسٹریٹ نوکر عباس بھی چھیپا سرد خانے پہنچے ہیں۔