اسرائیلی شہری قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کو دیکھنے کے لیے جاسکیں گے۔اس بات کا اعلان اسرائیلی وزرا نے جمعرات کو کیا ہے۔
انھوں کہا کہ اس اقدام سے ایک ایسے عرب ملک کےساتھ ’’ایک نیا دروازہ‘‘کھل جائے گا جس کے ساتھ اسرائیل کے اس وقت باضابطہ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
فٹ بال کی عالمی فیڈریشن فیفا کے ساتھ کئی ماہ تک جاری رہنے والے مذاکرات کے بعد طے شدہ اس معاہدے کا اعلان اسرائیل کے وزیرخارجہ یائرلاپیڈ، وزیردفاع بینی گینز اور وزیرکھیل چلی ٹراپرنے کیا ہے۔