عمران خان نے ہمارے لیے آئینی حقوق کے دروازے کھولے ۔فائل فوٹو
عمران خان نے ہمارے لیے آئینی حقوق کے دروازے کھولے ۔فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کی گئی۔وزیر اعلیٰ

گلگت:وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کرگلگت بلتستان کا بجٹ کم رکھاہے ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی بجٹ میں 50 فیصد کٹوتی کی گئی ہے ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے خالد خورشید  نے کہا کہ ملک کا 70 فیصد پانی گلگت بلتستان سے آتاہے  مگر یہاں بجلی نہیں ، ہم نے 70 سال پہلے آزادی لی مگردوسرا اہم ترین کام یہ ہوا کہ عمران خان نے یہاں 200 میگاواٹ بجلی دی،عمران خان نے ہمارے لیے آئینی حقوق کے دروازے کھولے ۔

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اس کے حق سے کم مل رہا ہے ،اس میں بھی 50 فیصد کٹوتی کی گئی ،ان کو معاملے کی حساسیت کا علم ہی نہیں،انہوں نے جان بوجھ کرگلگت بلتستان کا بجٹ 23 بلین رکھا ہے ، گلگت ٹیکس فری زون ہے ، پورے پاکستان کو بجلی مل رہی ہے مگرجی بی کو نہیں مل رہی ،جی بی کو واپڈا سے ایک میگاواٹ بجلی بھی نہیں مل رہی ۔خالد خورشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے ہمیں انٹرنیشنل ائیرپورٹ دیا۔

عمران خان نے ایک سال میں گندم پر دو ارب روپے کی سبسڈی دی ،وفاق نے گلگت بلتستان  کی گندم پر سبسڈی میں کٹوتی کی ، مہنگائی کے باعث صوبے کے عوام  شدید متاثر ہو رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت ایک مشن پرآئی ہے ،ترقیاتی منصوبے جی بی کاحق ہے ، اس حکومت نے  ہمارے متعدد ترقیاتی منصوبے ختم کر دیے ، گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کیا جا رہاہے ،ہمیں بھی ترقی کا اتنا ہی حق ہے جتنا دوسرے علاقوں کیلیے ہے ۔