ہمارے پاس ابھی تک وفاق کا جواب نہیں آیا اور اٹارنی جنرل بھی موجود نہیں۔فائل فوٹو
اٹارنی جنرل اورایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگرفریقین کو نوٹس جاری کردیا۔فائل فوٹو

ممکنہ لانگ مارچ روکنے کے لیے درخواست دائر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں تحریکِ انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ کو روکنے کے لیے درخواست دائرکر دی گئی۔ درخواست میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی اورفواد چوہدری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں موقف پیش کیا گیا ہے کہ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد مختلف سیاسی جلسوں میں ملکی اداروں کو دھمکا رہے ہیں۔

دائر درخواست میں یہ موقف بھی پیش کیا گیا کہ شیخ رشید عوام کو ملکی اداروں پر حملے کیلیے اکسا رہے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان ٹائیگر فورس کو حالیہ حکومت کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کا لانگ مارچ کرنے کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے۔

درخواست گزارنے یہ موقف بھی اپنایا کہ پی ٹی آئی ٹائیگرفورس کو تنخواہ دی جارہی ہے تاکہ وہ ملک کو نقصان پہنچائیں۔عمران خان سمیت تحریک انصاف کے رہنما مختلف ٹی وی چینلز پر کہہ چکے ہیں ہمارا مارچ خونی ہوگا۔