دودھ سوڈا بنانے کے لیے تمام سامان مزدا ٹرک ڈرائیورامیر بخش لایا تھا ۔فائل فوٹو
دودھ سوڈا بنانے کے لیے تمام سامان مزدا ٹرک ڈرائیورامیر بخش لایا تھا ۔فائل فوٹو

ریلوے گودام میں مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدربے ہوش

پشاور:ٹاورکے قریب ریلوے گودام میں مضر صحت شربت پینے سے 22 مزدروں کی حالت غیرہوگئی۔

شربت کا سامان مزدا ٹرک کا ڈرائیورلایا تھا اور6 افراد نے مل کرشربت تیارکرکے مزدروں کو پلایا اور بیہوش ہونے کے بعد تمام مزدوروں کو لوٹ لیا گیا۔

شربت کی تیاری میں مبینہ طورپرملوث 2 ملزمان کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چار ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

ریلوے سٹی تھانے کی حدود میں واقع ٹاور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے قریب کراچی بندرگاہ ریلوے گودام میں مضرصحت شربت پینے سے 22 افراد کی حالت غیرہوگئی جنہیں نیم بیہوشی کی حالت میں فوری طورپرایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متاثرہ افراد کی شناخت 26 سالہ شان، 25 سالہ علی ،20 سالہ محمد علی ، 20 سالہ علی مراد ،29 سالہ صائم ،30 سالہ جعفرولد قمر،18 سالہ عرفان ،28 سالہ قاسم ،25 سالہ غلام قادر ،25 سالہ شوکت ،25 سالہ عرفان ،25 سالہ ارشد ،22 سالہ عبدالحمید ، 22 سالہ یارمحمد،27 سالہ کاشف ،27سالہ سراج ،20 سالہ فیصل ،35 سالہ میرزادہ ،30 سالہ خمیسہ ،21 سالہ امیر ،28 سالہ سردار اور 28 سالہ فیاض شامل ہیں۔

مزدور ریلوے گودام کے اندر اور باہر نیم بیہوشی کی حالت میں موجود تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تمام مزدور ریلوے گودام کے ارد گرد عارضی رہائش گاہوں میں مقیم ہیں اورمزدروں نے دعویٰ کیا ہے کہ رات گئے انہیں نشہ آورشربت پلایا گیا ہے جس کے بعد ان سے لوٹ مارکی گئی ہےاوران کے پاس موجود نقد رقم اورموبائل فونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا ۔

اس حوالے سے ریلوے سٹی پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ گودام سے درآمد شدہ سامان بذریعہ ٹرین اندرون ملک بھجوایا جاتا ہے ۔ رات گئے 6 افراد نے مل کردودھ سوڈا تیارکیا تھا جن میں راشد ،پی ٹو،امیر بخش، ملنگی ،عارف اوراللہ دتہ شامل ہیں ۔

دودھ سوڈا بنانے کے لیے تمام سامان مزدا ٹرک ڈرائیورامیر بخش لایا تھا ۔ دودھ سوڈا بنانے کے بعد تمام مزدروں کو پلایا گیا جس کے بعد تمام مزدور بیہوش ہو گئے پھر ان سے لوٹ مار کی گئی ۔ ان کے پاس موجود نقد رقم اور موبائل فونزاور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔

صبح واقعے کی اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس موقع پر پہنچی اور دودھ سوڈا بنانے میں مبینہ طور پرملوث 2 ملزمان عارف اوراللہ دتہ کو حراست میں لے کرتھانے منتقل کردیا گیا ۔ 4 ملزمان راشد ،پی ٹو، امیر بخش اورملنگی لوٹا ہوا سامان لے کر فرار ہوگئے۔