اسلام آباد:مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کیلیے ایک اور بری خبر ہے کہ بجلی کے فی یونٹ کی قیمت میں 3 روپے 99 پیسے اضافہ کر دیا گیا۔
نیپرا کی جانب سے کہا گیا کہ صارفین کوجون کےبلوں میں ادائیگی کرناہوگی اوراضافہ صرف جون کے بلوں کیلیے ہے ، بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل کے ماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے ، سی پی پی اے جی نے 4 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی درخواست کی تھی ،اضافے کا اطلاق ڈسکوزکے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارف پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔