تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو
تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں۔فائل فوٹو

پنجاب کے ضمنی انتخابات۔ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کیلیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹس جاری کر دیے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پی پی 07 سے شبیر اعوان ،پی پی 83 سے حسن اسلم اور پی پی 90 سے عرفان نیازی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ پی پی 97سے علی افضل ساہی، پی پی 125 سے میاں اعظم اور پی پی 127 سے نواز بھروانہ کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے ۔

پی ٹی آئی نے  پی پی 140 سے خرم ورک،پی پی 158سے اکرم عثمان ، پی پی 167 سے عاطف چوہدری ، پی پی 168سے نوازاعوان،پی پی 202 سے میجر(ر) سرور، پی پی 217سے زین قریشی ، پی پی 224سے عامراقبال شاہ،پی پی 228سے عزت جاوید خان کو ٹکٹ جاری کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف نے  پی پی 272سے معظم جتوئی ، پی پی 273 سے یاسر جتوئی ، پی پی 282سے قیصر عباس اور پی پی228سے سیف الدین کھوسہ کو ٹکٹ جاری کرد یا گیا۔