گودام میں میں امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا اسلحہ موجود تھا۔فائل فوٹو
گودام میں میں امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا اسلحہ موجود تھا۔فائل فوٹو

روسی فورسزکا یوکرین کو دیے گئے یورپی ہتھیار تباہ کرنے کا دعویٰ

ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ روسی فورسز نے یوکرین کے لیے امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے اینٹی ٹینک اور فضائی دفاع کے میزائل سسٹم سے بھرے گودام کو تباہ کر دیا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی TASS کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشنکوو نے بتایا کہ یوکرین کے علاقے ترنوپل میں ایک گودام کو ‘کلیبر’ کروز میزائل کی مدد سے نشانہ بنایا گیا۔

کوناشنکوو کے مطابق "ترنوپل میں نشانہ بنائے جانے والے گودام میں میں امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے فراہم کیا جانے والا اسلحہ بالخصوص اینٹی ٹینک میزائل سسٹم، اینٹی ائیرکرافٹ میزائل اور ان کے گولے شامل تھے۔”

یوکرین پر روس کی جارحیت کے آغاز سے اب امریکا اور اس کے یورپی اتحادیوں نے یوکرین کی سینکڑوں ملین ڈالرز کی فوجی امداد دی جا چکی ہے جن میں ڈرونز، گولہ بارود، اینٹی ٹینک اور فضائی دفاع کے انتظام شامل ہیں۔