کراچی: ملک کی نازک معاشی صورتحال کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدرنئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروبار کے دوران امریکی ڈالر1.76 روپے اضافے سے 205.61روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قدرمیں اضافہ ہوگیا ہے۔
گزشتہ روز ڈالرکے انٹر بینک ریٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار 203روپے سے تجاوز کرگئے تھے جبکہ اوپن ریٹ 205روپے کی سطح پرآگیا تھا۔