مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)
مختلف ممالک کے لئے 15 فیصد تک کم کردیئے گئے(فائل فوٹو)

پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں اضافہ کردیا

اسلام آبادؒپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے پی آئی اے نے اندرون و بیرون ممالک کرایوں میں مزید اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے)نے اپنی تمام پروازوں کے لیے کرایوں میں 25 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ایئرلائن کی جانب سے لاہور سے دبئی، شارجہ، کراچی، ٹورنٹو، دمام اور سعودی عرب جانے والی پروازوں کے دو طرفہ کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔لاہور سے پی آئی اے کا کراچی کیلیے دو طرفہ کرایہ 64 ہزار 150 روپے جب کہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 85 ہزار 930 روپے کا ہوگیا۔

کراچی سے اسلام آباد کے لیے اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 46 ہزار 600 روپے جب کہ ایگزیکٹیو اکانومی کلاس کا دو طرفہ کرایہ 76 ہزار روپے سے تجاوزکرگیا ہے۔