بریگیڈیئر طارق بشیر چیمہ نے ربن کاٹ کرسندھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔امت فوٹو
بریگیڈیئر طارق بشیر چیمہ نے ربن کاٹ کرسندھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا افتتاح کیا۔امت فوٹو

کے پی ٹی آل سندھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز

کراچی:کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی)آل سندھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کا آغاز ہوگیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جی ایم ایڈمن کے پی ٹی بریگیڈیئر طارق بشیر چیمہ تھے جنہوں نے ربن کاٹ کرسندھ بیڈمنٹن چیمپئن شپ 2022 کا افتتاح کیا۔اس موقع پرنرمینہ علی اسپورٹس آفیسر، ڈائریکٹر اسپورٹس حسن عسکری اورمنیجر اسپورٹس میجر محمود ریاض بھی موجود تھے۔

اس موقع پرکے پی ٹی کے سرپرست اسپورٹس حسن عسکری اور منیجراسپورٹس میجر محمود لغاری نے کہا کہ چیمپئن شپ ناک آئوٹ بنیاد پرکھیلی جائے گی، 5 روزہ ایونٹ 17 جون 2022 کو اختتام پذیر ہوگا۔

چیمپئن شپ میں سندھ بھر سے 6 ڈویژن کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ کے پی ٹی کی جانب سےچیمپئن شپ کیلیے 6لاکھ20ہزار روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔چیف آرگنائزرنرمینہ علی نے کے پی ٹی کے چیئرمین سیدین رضا زیدی کا صوبے میں کھیلوں باالخصوص بیڈمنٹن کے فروغ کے لیے بھرپورتعاون پر شکریہ ادا کیا۔