اسلام آباد:الیکشن کمیشن میں پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل انورمنصور نے اعتراض اٹھایا کہ کاز لسٹ میں آج بھی فارن فنڈنگ لکھا ہوا ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے عملے کو ہدایت کی کہ آئندہ کسی کی فارن فنڈنگ نہ لکھا جائے۔
نجی ٹی وی کے مطابق دوران سماعت چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپکے موکل بھی میڈیا پر فارن فنڈنگ کا لفظ استعمال کر تے ہیں جس پر پی ٹی آئی وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پہلے دن سے موقف ہے کی کیس ممنوعہ فنڈنگ کا ہے نہ کہ فارن فنڈنگ کا، چیف الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ آپ کا موقف درست ہے اسی لیے عملے کو ہدایات دی ہیں ۔