قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو
قانونی پٹیشن کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔فائل فوٹو

پرویزالہٰی کے طلب کردہ اجلاس میں عطا تارڑ کے خلاف تحریک منطور

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا طلب کردہ اجلاس 1 گھنٹہ 41 منٹ کی تاخیر سے پنجاب اسمبلی میں ہوا جس میں تحریکِ انصاف اورق لیگ کے ارکان نے شرکت کی۔کوئی بھی حکومتی رکنِ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوا۔

پرویز الہٰی کے طلب کردہ اسمبلی کے اجلاس میں عطاء تارڑ کے خلاف متفقہ طور پر تحریکِ استحقاق منظورکرلی گئی۔تحریکِ استحقاق پی ٹی آئی رکنِ اسمبلی ڈاکٹریاسمین راشد نے ایوان میں جمع کرائی۔

تحریکِ استحقاق کے متن کے مطابق صوبائی وزیر عطا اللّٰہ تارڑ نے ایوان میں نازیبا اشارہ کیا، خواتین کی موجودگی میں ایوان کے اندر غلط اشارے کیے گئے۔

پی ٹی آئی کی رکن ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عطاء تارڑ کے نازیبا اشارے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اجلاس میں حکومت کے اسمبلی کی خودمختاری ختم کرنے والے آرڈیننس کیخلاف قرار داد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی ہے۔

اسپیکراسمبلی پرویز الٰہی کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں اسمبلی کی خودمختاری ختم کرنےکےگورنر پنجاب کے آرڈیننس کیخلاف راجہ بشارت نےقرار داد پیش کی جسے متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا ہے،پنجاب اسمبلی کااجلاس کل دوپہرایک بجےتک ملتوی کردیا گیا ۔