ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو
ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو

تگڑا شو کرنے والا ہوں،ابھی نہیں بتائوں گا۔عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تگڑا شو کرنے والا ہوں لیکن ابھی نہیں بتاؤں گا کہ کیا کرنے والا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کے پہلے دو سال بہت مشکل تھے، دوست ممالک مدد نہیں کرتے تو پاکستان کا دیوالیہ نکل جاتا۔

انہوں نے کہا کہ 7 مارچ کو پاکستان کے سفیر کو کہا گیا عمران خان روس کیوں گیا؟، امریکی سفارت خانہ لوگوں کو بلا بلا کر میٹنگ کررہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب مجھے کہا گیا عدم اعتماد کی ووٹنگ ہوگی تو مجھے آئینی طورپرقبول کرلینی چاہیے تھی۔عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اسٹینڈ نہیں لیتی تو کوئی وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی نہیں چلا سکے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے تسلیم کیا کہ مداخلت ہوئی، مداخلت ہوئی تو کیا اس مراسلے پر تحقیقات نہیں ہونی چاہیے تھی؟۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول ڈیزل کی قیمت بڑھائی گئی اس سے ساری معیشت پراثرپڑے گا، پیٹرول کی جو قیمت بڑھائی اس سے 30 فیصد مہنگائی بڑھے گی، تنخواہ دار طبقہ اس مہنگائی میں کیسے گزارا کرے گا۔

 عمران خان نے کہا کہ بلے اب دودھ کی حفاظت کریں گے، نیب اور ایف آئی اے پر شہباز شریف بیٹھ گئے، یہ آئے انہیں نہ کوئی اندازہ تھا کہ کیا کرنا ہے، احمقانہ بیانات دیے جس کی وجہ سے مارکیٹ ڈر گئی۔

عمران خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرلیا تو آئندہ ایسا ہونے کیلiے راستہ کھول دیا  جائے گا، بڑی دیرکےبعد برآمدات  اوپر جا رہی تھیں، باہر سے پیسہ بھی آرہا تھا، مجھے پتہ چلا کہ سازش ہو رہی ہے تومیں نے رکونے والوں کو سمجھایا کہ دنیا میں  کوئلہ ، تیل  اوپر جا رہا ہے ، کوئی عدم استحکام مت آنے دیں ، اگر آگیا تو  یہ سنبھالا نہیں جائے گا،شوکت ترین کے ہاتھ پیغام دیا کہ یہ نیوٹرل رہنے کا وقت نہیں ہے ، ہم نے پہلے بتایا ، جیسے ہی مارکیٹ کا اعتماد جاتا ہے تو ایسا ہی ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ کوئی حکومت تیاری کر کے آئی  ہوتی تو شائد  وہ کوئی روڈ میپ دے دیتے ،نئی حکومت کے بعد پھراسٹاک مارکیٹ گرنے لگ گئی ،  بجائے معیشت  پر توجہ دینے کے ، یہ  این آر او  ٹو لینے کے پیچھے بھاگ گئے ، وکلا کے سامنے رول آف لا کی قبر کھود کر اوپر رولر پھیرا جا رہا ہے ۔ہمارے ملک میں طاقتور کو قانون کے نیچے لانا جہاد ہے ، میں تین سال کوشش کرتا رہا ، نواز شریف کے بیٹے ، شہباز شریف کا داماد ان کے دور کا ہی بھاگا ہوا ہے ، ایف آئی اے کے افسران تبدیل کیے گئے ، اب تک چھ لوگ مر چکے ہیں جن می مقصود چپراسی ، گلزار ، ایف  آئی اے کا تفتیشی افسر رضوان بھی شامل ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اینٹی کرپشن کا افسر جو فیصل آباد کے معاملات دیکھ رہا تھا ، اسنے خود کشی کر لی ۔ رول آف لاء دفن ہو رہا ہے ، نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیاہے ، دودھ کی حفاظت کیا کریں گے آپ، راجہ ریاض قومی اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر بن گیا ہے جو کہتا ہے کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ سے لڑوں گا ، سمجھ جائیں کہ اسمبلی ختم ہو چکی ہے ۔

مران خان نے کہا کہ ہمارے لئے صرف پہلے دو سال مشکل  تھے ، جب ہمیں حکومت ملی تو ملک کا دیوالیہ نکل چلا تھا ، ہمارے دوست چین اور سعودی عرب  مدد نہ کرتے تو ہم ڈیفالٹ ہو چکے تھے ،اگلے سال کورونا آگیا ، وہ سال بہت مشکل رہا ، دنیا ہم کو کہہ رہی تھی کہ لاک ڈاؤن کریں ، اگر ہم لاک ڈاؤن کر دیتے تو  ہمارے لوگ بھوکے مر جاتے ، ہم نے ہر طرح کا پریشر برداشت کیا مگر مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا ، کچھ عرصہ بعد دنیا ہماری مثالیں دینا شروع ہو گئی کہ جس طرح پاکستان نے  خود کو بچائے رکھا وہ کمال ہے ۔