اسلام آباد:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری مرتبہ اضافہ کردیا گیا۔ پیٹرول 24 اور ڈیزل 59 روپے لیٹر مہنگا ملے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 24.3 روپے اضافہ کیا جارہا ہے جبکہ ڈیزل 59.16 روپے، لائٹ ڈیزل آئل 39.16 روپے اورمٹی کا تیل 39.49 روپے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے۔
پاکستان میں رات 12 بجے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 233.89 روپے، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اورلائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 207.47 روپے ہوگئی ہے۔
وزیر خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مشکل فیصلے پہلے بھی کئے اب بھی کریں گے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد حکومت کو اس مد میں کوئی نقصان نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جان بوجھ کر پیٹرول کی قیمتیں کم کیں، عالمی مارکیٹ میں تیل، گندم اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔