ایف بی آر ملازمین کا17 جون سےقلم  چھوڑ ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) افسران وملازمین نے17 جون سےقلم  چھوڑہڑتال کا اعلان کردیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق  ایف بی آرکے عملے نے مطالبہ کیا ہےکہ پرفارمنس الاؤنس بحال کیا جائے اورریونیو الاؤنس کی بھی منظوری دی جائے۔ عملےکا کہنا ہےکہ ہڑتال اورمطالبات سے متعلق چیئرمین ایف بی آرکوآگاہ کر دیا ہے، مطالبات منظورنہ ہوئے تو قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے۔