اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے اپنی طرف سے کوئی ٹیکس نہیں لگایا ، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کا معاہدہ سابق حکومت نے آئی ایم ایف سے کیا تھا ، شہباز شریف معاہدے کے پابند ہیں ۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ مریم نوازنے کہا کہ عمران خا ن کو پتہ چلا کہ حکومت جانے والی ہے توجاتے ہوئے ملکی معیشت پر وارکیا،پچھلے بجٹ پر پیٹرول پرلیوی اورسیل ٹیکس بڑھانے کا معاہدہ کیا گیا تھا، معیشت خراب ہوگئی تو پاکستان کا پیسہ گروی رکھاگیا،عمران خان جاتےہوئےنئی حکومت کیلیےبارودی سرنگیں بچھاکرگئے، انہوں نے ایسا بوجھ معیشت کا بوجھ ڈال گئے جسے اٹھانے کی ملک کی سکت نہیں، ان کا خیال تھا کہ اگر میں جاؤں گا تو اگلی حکومت کو برباد کرکے جاؤں گا، اگر ہم اس معاہدے کو توڑتے تو پاکستان خدانخواستہ خسارے میں جاتا ،عمران خان 4 سال تک ملکی معیشت سےکھلواڑکرتےرہے،یہ جولائی 2019 کاآئی ایم ایف معاہدہ ہےجوسابق حکومت نےکیا،شہبازشریف بطوروزیراعظم آئی ایم ایف معاہدےکےپابندہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرعمران خان کو خوش کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے تھے، عمران خان نے سیاست چمکانے کے لیے پاکستان کی سیکیورٹی کو داؤ پر لگا دیا، عمران خان اس بات کو این ایس سی میں کیوں لے کر گئے، سوال یہ نہیں کہ سازش یا مداخلت ہوئی،پرویز مشرف سے متعلق نواز شریف کا بیان انسانی بنیادوں پر تھا، بینظیر بھٹو کا قتل ہوا تو نوازشریف بھی ہسپتال گئے ۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کی پوری جعلی جماعت کے لیے میں اکیلی کافی ہوں۔ اگرکوئی انتشار،فتنہ فساد کی کال دے گا تو ریاست پوری قوت سے روکے گی۔ عمران خان کے خلاف ایک کے بعد ایک کرپشن کا سکینڈل آ رہا ہے۔ قوم کے مسترد کرنے پر عمران خان صدمے میں ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان رانا ثناء اللہ سے ڈرکرپشاور میں چھپ کر بیٹھے رہے۔ نوازشریف ذاتی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔ اُن کا مشرف سے متعلق بیان انسانی بنیادوں پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنی سیاست کے لیے سیکیورٹی اداروں کو داؤ پر لگا دیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاس فیکٹس ہیں۔ وہ سیاسی بات نہیں کر رہے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل جو بات کی وہ انفرادی حیثیت سے نہیں کی۔ عمران خان نے کہا تھا کھیلوں گا نہ کھیلنے دوں گا۔