کراچی:سندھ حکومت نے بجلی کی قلت کے باعث اہم فیصلہ کرتے ہوئے آج سے دکانیں ، تمام بازار، شاپنگ مالز رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اگلے 30 دنوں کے لیے صوبے بھر میں آج رات 9 بجے سے تمام بازار شاپنگ اوردکانیں رات 9 بجے بند کرنا ہوں گی جبکہ شادی ہالز ، ریسٹورنٹ، کافی شاپ رات 11 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت ہو گی ۔
صوبے بھر میں ہوٹل، کافی شاپ اور کیفے رات گیارہ بجے تک بند کردیے جائیں گے۔ میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ، سی این جی اسٹیشن، بیکری اور دودھ کی دکانیں اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی جب کہ پابندیاں 16 جولائی تک نافذ العمل رہیں گی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندیوں کی خلاف ورزی پر ضلعی انتظامیہ کارروائی اور علاقہ پولیس شکایت درج کرسکے گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے فیصلہ بجلی کی قلت کے باعث کیا گیا ہے ۔