ممبئی۔گستاخانہ بیان دینے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل رہنما نوپور شرما لاپتہ ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گستاخانہ بیان دینے والی بی جے پی رہنما نوپور شرما گزشتہ 5 روز سے لاپتہ ہے اور پولیس تمام تر کوششوں کے باوجود ملزمہ کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
ممبئی پولیس کی ایک ٹیم 5 روز قبل نوپور شرما کو گرفتار کرنے دہلی پہنچی تھی لیکن تاحال ملزمہ کو تلاش نہیں کر سکی۔
ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی ترجمان لاپتہ ہیں اور ان سے رابطے کرنے کی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہیں جبکہ ان کے اہلخانہ نے بھی گمشدگی کی رپورٹ درج نہیں کرائی۔
پولیس کے مطابق 28 مئی کو ممبئی میں درج ہونے والے مقدمے میں پولیس کے پاس نوپور شرما کو گرفتار کرنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ وہ گرفتاری کی ڈر سے چھپ گئی ہے۔