اس سے قبل انگلینڈ نےآسٹریلیا کےخلاف 481رنز بنائے تھے۔فائل فوٹو
اس سے قبل انگلینڈ نےآسٹریلیا کےخلاف 481رنز بنائے تھے۔فائل فوٹو

انگلینڈ نے ون ڈے میں زیادہ رنز بنانےکا اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا

دبئی۔انگلینڈ نے ون ڈے میں سب سے زیادہ رنز بنانےکا اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا،انگلش کرکٹ ٹیم نے نیدرلینڈ کے خلاف 498رنزبنا کراپنا سابقہ 481رنز کا ریکارڈ توڑا ہے  ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے نیدرلینڈزکےخلاف 4وکٹ پر 498رنزبنائے جبکہ اس سے قبل انگلینڈ نےآسٹریلیا کےخلاف 481رنز بنائے تھے جو اب تک کا کسی بھی ٹیم کی جانب سے ون ڈے کرکٹ کا سب سے بڑا اسکورتھا۔

 نیدر لینڈ نے اپنی اننگز شروع کرتے ہوئے  پہلے اوور میں بغیر کسی نقصان کے10رنز بنا لیے ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ مقابلہ یکطرفہ رہتا ہے یا نہیں۔