پاکستانی نژاد زاہد قریشی نیوجرسی میں حلف اُٹھایا۔فائل فوٹو
پاکستانی نژاد زاہد قریشی نیوجرسی میں حلف اُٹھایا۔فائل فوٹو

زاہد قریشی امریکا میں پہلے مسلمان ڈسٹرکٹ جج بن گئے

نیوجرسی:پاکستانی نژاد زاہد قریشی نے امریکا میں پہلے مسلمان ڈسٹرکٹ جج کا حلف اُٹھالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستانی نژاد زاہد قریشی نیوجرسی میں حلف اُٹھا کرامریکا کے پہلے مسلم ڈسٹرکٹ جج بن گئے۔ وہ نیو جرسی ڈسٹرکٹ کورٹ میں خدمات سرانجام دیں گے۔

قبل ازیں زاہد قریشی 3 سال سے مجسٹریٹ جج کے فرائض انجام دے رہے تھے، 11 جون کو صدر جوبائیڈن نے انھیں فیڈرل جج مقرر کیا تھا۔ زاہد قریشی کی تقرری کی منظوری ریپبلکن اورڈیموکریٹس دونوں نے دی تھی۔

زاہد قریشی کے والدین ڈاکٹر نثار قریشی اور شاہدہ قریشی ساتھ کی دہائی کے آخر میں پاکستان سے امریکا شفٹ ہوئے تھے۔ زاہد قریشی 1975 کو نیویارک میں پیدا ہوئے اورامریکا میں ہی قانون کی تعلیم حاصل کی۔

صدرجوبائیڈن کی جانب سے زاہد قریشی کی تقرری کو گورنر مرفی، سینیٹر کوری بوکر اور سینیٹر مینیڈیز نے سراہا تھا۔