ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر کی ضرورت نہیں۔فائل فوٹو
ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر کی ضرورت نہیں۔فائل فوٹو

ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگ لی

اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما، سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں غیر مشروط معافی مانگ لی جس کے بعد عدالت نے ان کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا۔

عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایک ذمے دار شہری ہونے کے ناتے آپ کو عام حالات میں ایسے ریمارکس نہیں دینا چاہیے تھے۔

اپنے ریمارکس میں عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری نے غیر مشروط معافی مانگی ہے اس لیے ان کے خلاف ایف آئی آر کی ضرورت نہیں۔عدالت کا ریمارکس میں یہ بھی کہنا ہے کہ ایمان مزاری نے معافی مانگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے۔