آئی ایم ایف پروگرام چند روز میں بحال ہو جائے گا۔مفتاح اسمعیل

ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پرآئی ایم ایف اعتراض نہیں۔میڈیا سے گفتگو

               
June 20, 2022 · اہم خبریں, قومی
سب سے زیادہ ٹیکس شوگر ملز پر لگایا جو وزیر اعظم اوران کے بیٹوں کی بھی ہے۔فائل فوٹو

سب سے زیادہ ٹیکس شوگر ملز پر لگایا جو وزیر اعظم اوران کے بیٹوں کی بھی ہے۔فائل فوٹو

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے آئی ایم ایف پروگرام چند روز میں بحال ہو جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف کو ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے، 12 لاکھ آمدن پر اِنکم ٹیکس چھوٹ پر اعتراض نہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کا تنخواہ بڑھانے سے کوئی تعلق نہیں، 12 لاکھ پر اِنکم چھوٹ برقرار رہے گی، غریب عوام کو ریلیف ملے گا اور امیروں پر ٹیکس لگے گا۔