عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو
عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کے حکم کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی تھی۔فائل فوٹو

میڈیکل بورڈ تشکیل۔ عامرلیاقت کی قبرکشائی23 جون کو ہو گی

ڈاکٹرعامرلیاقت کے پوسٹ مارٹم کےلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔ تیئس جون کو قبرکشائی کی جائے گی۔عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ نے عدالتی فیصلہ کے خلاف اپیل دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا۔

عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لئے چھ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔ قبرکشائی23 جون کو صبح ساڑھے نو بجے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پرکی جائے گی۔

میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے۔ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام، ڈاکٹر گلزارعلی سولنگی اور ایم ایل او ڈاکٹراریب بقائی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

دوسری جانب عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ عدالت پہنچ گئیں۔ وکلا کے مطابق انہوں نے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم سے متعلق جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کرلی۔

و کلا کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی۔