ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو
ذاتی استعمال کی اشیا ظاہر کرنا ارکان اسمبلی کیلیے ضروری ہے، کیا 50 لاکھ کی گھڑی ذاتی استعمال کی چیز نہیں؟۔فائل فوٹو

تحریک انصاف کانیب ترمیمی بل کے خلاف مزاحمت کا اعلان

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب ترمیمی بل کے خلاف ہر فورم پر مزاحمت کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ خاموش نہیں بیٹھیں گے ترمیم کے خلاف آئینی و قانونی فورم سے رجوع کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان نے نیب قوانین میں ترمیم پر سخت ردعمل کا اظہارکیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جانتا تھا کہ یہ اقتدار میں آ کر اپنے آپ کو بچائیں گے اورانہوں ںے ریفارمز کے نام پراپنے کیسز بند کرنے کی کوشش کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ این آراو نے اس ملک کو معاشی اوراخلاقی طورپرنا قابل تلافی نقصان پہنچایا، نیب ترامیم کے خلاف خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہرآئینی اورقانونی فورم سے رجوع کیا جائے گا۔