قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل
احسن اقبال ، نوید قمر اور اسعد محمود ایکنک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔ پنجاب سے اویس لغاری جبکہ سندھ سے نثار کھوڑو کو ایکنک کے ارکان ہوں گے۔ فائل فوٹو
June 21, 2022 · |
فائل فوٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو قومی اقتصادی کونسل ( ایکنک ) کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ، احسن اقبال ، نوید قمراوراسعد محمود ایکنک کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔
پنجاب سے اویس لغاری جبکہ سندھ سے نثار کھوڑو کو ایکنک کے ارکان ہوں گے۔