اسلام آباد:جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کے لیے یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن پاکستان پہنچ گیا۔
وزارت تجارتِ کے حکام کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کا مانیٹرنگ مشن انسانی حقوق، چائلڈ لیبر کا خاتمہ، لیبر رائٹس سمیت دیگر امور کا جائزہ لے گا جبکہ 27 کنونشنزپرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔
حکومت کا کہنا ہے کہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس میں توسیع کا قوی امکان ہے، پاکستان نے جی ایس پی کنونشنز پر بھرپورعملدرآمد کیا۔حکام کا کہنا ہے کہ اسٹیٹس میں توسیع کے بعد پاکستان کو مزید 5 کنونشنز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔