احتساب عدالت میں توشہ خانہ ریفرنس میں دائردرخواست پرمریم نوازنے نیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مریم نوازکی توشہ خانہ ریفرنس میں دائردرخواست کی سماعت ہوئی۔ مریم نواز نے درخواست پرنیب کا نیا قانون آنے تک التوا مانگ لیا۔
مریم نوازکے وکیل کا کہنا تھا کہ نیب کا نیا قانون آج یا کل آرہا ہے۔ توقع ہے ایک دودنوں میں نیب کا نیا قانون آجائے گا۔نیب کا نیا قانون آنے تک سماعت ملتوی کی جائے۔
احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے کہا کہ جب گزٹ کی کاپی آجائے گی پھر اس درخواست کو دیکھیں گے۔ عدالت نے درخواست پرسماعت 17 اگست تک ملتوی کردی۔