راولپنڈی.آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ سروسز چیفس نے بھی افغانستان میں نقصانات پر افسوس کا اظہارکیا، پاک فوج افغان عوام کی ہرممکن مدد کیلیے تیار ہے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پردکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ مشکل گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، افغانستان کے عوام کوہرممکن مدد فراہم کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے بھی افغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا ہے، جبکہ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان کو مطلوبہ امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔شہباز شریف نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں
Deeply grieved to learn about earthquake in Afghanistan, resulting in loss of innocent lives. People in Pakistan share the grief & sorrow of their Afghan brethren. Relevant authorities working to support Afghanistan in this time of need.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022