جمشید دستی کی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

جمشید دستی روایتی لباس اورپگڑی میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ دلہن سرخ رنگ کے لباس اورسونے کے بھاری زیورات میں پرکشش دکھائی دے رہی ہیں ۔

               
June 22, 2022 · قومی
ولیمے میں مہمانوں کی تواضع صرف دال سے کریں گے ۔فائل فوٹو

ولیمے میں مہمانوں کی تواضع صرف دال سے کریں گے ۔فائل فوٹو

مظفرگڑھ.سابق رکن اسمبلی اورعوامی راج پارٹی کے چیئر مین جمشید دستی کی شادی کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرجمشید دستی کی دلہن کے ہمراہ تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں جمشید دستی روایتی لباس اورپگڑی میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سرخ رنگ کے لباس اورساتھ میں بھاری سونے کے زیورات میں پرکشش دکھائی دے رہی ہیں ۔

عوامی راج پارٹی کے رہنما نے بتایا کہ ان کی ولیمہ کی تقریب اکتوبرمیں منعقد کی جائے گی جہاں وہ مہنگائی کے باعث مہمانوں کی تواضع صرف دال سے کریں گے ۔