لاہور:پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے 18رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،کپتان بابر اعظم ،اور نائب کپتان محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 16سے 20جولائی کو "گال "میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 24جولائی سے 28جولائی تک کھیلا جائیگا۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3روزہ وار م اپ میچ 11سے 13جولائی تک کھیلا جائیگا،قومی ٹیم 6جولائی کو سیریز کیلیے سری لنکا جا ئے گی۔
دورہ سری لنکا کیلیے پاکستان کے اسکواڈ یاسر شاہ او ر سلمان علی آغا کی واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد نواز دوبارہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل ہوئے ہیں، کپتان بابراعظم ، محدرضوان ، عبداللہ شفیق ، اظہرعلی ، فہیم اشرف ، فواد عالم ،حارث روف ، حسن علی ،امام الحق، نسیم شاہ ،نعمان علی ، سلمان علی آغا، سرفرا زاحمد ، سعود شکیل ، شاہین آفریدی اورشان مسعود شامل ہیں ۔