قومی سلامتی کے معاملے پراجلاس جاری
عسکری قیادت ،وفاقی وزرا، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اوردیگرحکام شامل ہیں ۔
June 22, 2022 · قومی
آڈیو لیک، ملکی سلامتی اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔فائل فوٹو
اسلام آباد:وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کے معاملے پراجلاس جاری ہے جس میں عسکری قیادت ، وفاقی وزرا، پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اوردیگرحکام شامل ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق اجلاس میں ملکی سلامتی اورامن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیا گیا ، اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پرکمیٹی کوبریفنگ بھی دی گئی،اجلاس کے شرکاکوسرحدوں کی صورتحال ودیگرسیکیورٹی امورپراعتمادمیں لیاجائےگا۔ شرکاکوبیرونی اورداخلی سطح پردرپیش چیلنجزپربھی اعتمادمیں لیاجائےگا۔