ملک بھر میں کورونا لہر کے باعث کراچی میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 21.23 فیصد پہنچ گئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ملک بھر میں سب سے زیادہ کیسز کراچی میں رپورٹ ہو رہے ہیں، صوبہ سندھ میں کورونا کیسزکی سب سے زیادہ شرح 5.09 فیصد ہوگئی ہے۔
ایبٹ آباد میں کورونا مثبت کیسزکی شرح 8.07 فیصد، پشاور میں شرح 3.36 فیصد اورمردان میں شرح 1.43 فیصد تک پہنچ گئی۔ میرپورآزاد کشمیر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.63 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.91 فیصد اور فیصل آباد میں شرح 2.30 فیصد ریکارڈ کی گئی۔کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 1.92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔