دال مسورکی قیمت  55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی۔فائل فوٹو
دال مسورکی قیمت  55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی۔فائل فوٹو

یوٹیلٹی اسٹوروں پر سفید چنے87 روپے۔ دال مسور55روپے مہنگی

اسلام آباد:حکومت نے غریب طبقے پرمزید بوجھ ڈال دیا، یوٹیلٹی اسٹورزپردالوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ۔

 حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دال چنا کی قیمت میں 28 روپے فی کلوکا اضافہ کیا گیا جس کے بعد دال چنا کی قیمت162 روپے سے بڑھ کر190 روپے ہو گئی ہے ۔

نئی قیمتوں کے مطابق سفید چنے کی قیمت میں 87 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا جس کے بعد سفید چنے  213 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300 روپے فی کلو ہو گئے ہیں ، دال مسورکی قیمت  55 روپے اضافے کے بعد 215 روپے سے بڑھ کر 270 روپے فی کلو ہو گئی ہے ۔