کراچی:رہنما ایم کیو ایم فاروق ستارکی والدہ 85 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں،مرحومہ شدید علالت کے باعث ہسپتال میں زیرعلاج تھیں۔
سینئر سیاستدان فاروق ستارنے والدہ کے انتقال کی تصدیق کی ہے، سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستارکی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سیاسی رہنماؤں نے فاروق ستار اور سوگوار خاندان سے ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطاکرے، آمین۔