24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)
24 جولائی کو کراچی ، حیدرآباد کے 16 اضلاع میں پولنگ ہوگی (فائل فوٹو)

سوات۔PK-7 میں ضمنی انتخاب،پولنگ جاری

سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 7 میں بھی ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ جاری ہے،کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک ووٹ ڈالے جا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ پی کے 7 سوات میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مجموعی طورپر4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔اے این پی کے ایم پی اے وقار احمد خان کے انتقال کے بعدیہ نسشت خالی ہوئی تھی۔

ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے فضل مولا اور اے این پی کے حسین احمد عرف خان نواب سمیت دو امیدواروں میں سخت مقابلہ متوقع ہے جب کہ تحریک انصاف پولیٹیکل موومنٹ کے دولت خان اور پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بھی ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

 پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا اوراے این پی کے امیدوار حسین احمد کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔حلقے میں مجموعی طورپر1 لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرزاپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 7 سوات میں مرد ووٹرزکی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار88 جبکہ خواتین ووٹرزکی تعداد 81 ہزار 220 ہے۔حلقے میں کُل 124 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں 308پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔م

مسلم لیگ ن، جے یو آئی ف اور پیپلز پارٹی نے اپنے امیدواروں کو مقابلے سے دستبردار کرتے ہوئے اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اے این پی کے امیدوار کو جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے۔

سوات کے الیکشن کمشنر فرید اللہ خٹک نے بتایا کہ ضمنی الیکشن کے پرامن انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی نے جولائی 2018 کے عام انتخابات میں یہ نشست جیتی تھی تاہم دو نشستیں جیتنے پر انہیں یہ نشست خالی کرنی پڑی تھی۔ بعد ازاں ضمنی انتخابات میں اے این پی کے وقار احمد خان نے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت سے 228 ووٹوں کے معمولی فرق سے یہ نشست جیت لی۔