پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔فائل فوٹو
پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔فائل فوٹو

آرمی چیف کو سعودی عرب کے اعلی ترین اعزاز سے نواز دیا گیا

ریاض:سعودی عرب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو "کنگ عبدالعزیزمیڈل آف ایکسیلینٹ کلاس” سے نواز دیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب کے دورے کیلیے جدہ پہنچے جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا۔

سعودی ولی عہد شہزادہ نے آرمی چیف سے ملاقات کی جس کے دوران  دو طرفہ تعلقات، خاص طورپرعسکری شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرشہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، نائب وزیر دفاع سمیت سعودی چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور دونوں جانب کے کئی سینئر حکام نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اس موقع پرکہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین مشترکہ مشقوں میں دفاعی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا جبکہ برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔