سندھ میں ڈاکو بیلٹ بکس اٹھا کرلے گئے۔وسیم اختر

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما، سابق میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ سندھ میں ڈاکو بیلٹ بکس اٹھا کرلے گئے، بلدیاتی الیکشن روکا جائے۔

آج سندھ میں ہونے والے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنی کارکردگی دیکھے کہ انتخابی نشان بیلٹ پیپرپرنہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ ٹرن آؤٹ کم ہے، فائرنگ ہو رہی ہے، ووٹرز خوف کا شکار ہیں، خوف کے اس عالم میں صاف شفاف الیکشن ہو ہی نہیں سکتے۔

وسیم اختر نے مطالبہ کیا کہ نواب شاہ اور میر پور خاص میں الیکشن روک دیا جائے، ووٹر لسٹوں کو درست کیا جائے، حلقہ بندی کو دیکھا جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ فوری الیکشن روکا جائے، پہلے خداشات دور کیے جائیں، یہاں دھاندلی کا بازار گرم ہے، جس طرح الیکشن کرایا جا رہا ہے، یہ پیپلز پارٹی پر سوالیہ نشان ہے۔