ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو
ہو سکتا ہے الیکشن ایک سال کے لیے آگے چلے جائیں۔فائل فوٹو

آئندہ انتخابات میں عمران خان نہیں ہونگے۔منظور وسان کی پیشگوئی

کراچی:پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظرنہیں آرہے۔2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سےوزیراعظم بننے کاامکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیرزراعت منظوروسان نے آئندہ انتخابات  کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی۔ منظوروسان کا کہنا ہے کہ عمران خان آئندہ انتخابات میں مجھے نظرنہیں آرہے۔جواقتدار سےجاتا ہے وہ جلدی واپس نہیں آتا۔

ان کا کہنا ہے کہ ملک میں عام انتخابات اپریل 2023 میں ہوتے دیکھ رہا ہوں۔اب عمران خان کو انتظارکرنا پڑے گا۔2023 میں بلاول بھٹو یان لیگ سےوزیراعظم بننے کاامکان ہے،اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں آہستہ آہستہ کمی ہوتی جائے گی۔عمران خان کے ساتھی بھی جولائی میں اس کا ساتھ چھوڑ کرچلے جائیں گے۔