پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو
پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر مقررکریں اوران کی مشاورت سے چیئرمین نیب کا تقررکریں،فائل فوٹو

نیب کا پریکٹیکلی انتقال ہوچکا صرف دفنانا باقی ہے۔فواد چوہدری

لاہور:تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی چارٹرڈ آف ڈیموکریسی کی ضرورت ہے جہاں نیا الیکشن کمیشن ہواورنئے الیکشن ہوں، ہم اگلے الیکشن کے لیے فریم ورک پربات کے لیے تیار ہیں۔

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں پانچ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں اوراس پرنمائندگی روکنا افسوسناک ہے، مخصوص نشستوں کا ضمنی انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کو جس طرح غیر قانونی طورپرپنجاب کے مسند اقتدارپربٹھایا گیا تھا وہ قابل شرم تھا اورالیکشن کمیشن نے ایک طرح سے مدد کی مسلم لیگ ن کی تاکہ حمزہ شہباز وزیراعلی بن جائے۔ سندھ میں 800 لوگ بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں یہ ایک مذاق ہے،جس طرح کے الیکشن کروائے جا رہے ہیں یہ الیکشن نہیں سلیکشن نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نیب ترامیم کے بعد نیب کا پریکٹیکلی انتقال ہوچکا صرف دفنانا باقی ہے، امید ہے سپریم کورٹ نیب ترامیم اورایف آئی اے پراسیکیوٹر کی تبدیلیوں کا کیس سنے گی۔

انہوں نے کہا کہ جعلی ارسطو احسن اقبال کہتا ہے ترقی ممکن ہے اگرچائے نہ پی جائے لیکن آج یہاں کریانہ دکانیں بھی زبردستی بند کروا دی گئی ہیں، ان سے نہ بجلی پوری ہو رہی ہے اورنہ تیل پورا ہو رہا ہے جبکہ عام آدمی کو سمجھ نہیں آرہی کہ زندگی کیسے گزارنی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا نظام عدل کا حال یہ ہے کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ججزکو پلاٹ نہیں دینا چاہیے، ججز کی پینشن سب سے زیادہ ہے اوراس پرکوئی ٹیکس نہیں۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت بدترین فسطائیت پرقائم ہے لیکن تحریک انصاف فسطائیت اور آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں، عمران خان کو جس طرح دیوارسے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کے خلاف مزاحمت کریں گے۔