سوات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

سوات: پی کے7 سوات کے ضمنی انتخاب میں الیکشن کے غیر سرکاری ،غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ۔ان کے مدمقابل اے این پی کے امیدوار حسین احمد خان کے علاوہ 2  آزاد امیدوار تھے تاہم اصل مقابلہ پی ٹی آئی اور  اے این پی کے امیدواروں کے درمیان  تھا۔غیر سرکاری، غیر حتمی نتائج کے مطابق  حلقے کے تمام 124 پولنگ اسٹیشنز پر پی ٹی آئی کے فضل مولا 17 ہزار 395 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ  اے این پی کے حسین احمد خان 14ہزار 604 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب اے این پی نے نتائج مسترد کر دیے ہیں۔رہنما  اے این پی ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ پارٹی میں مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کریں گے، پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج مختلف ہیں۔